129

زنگ آلود پائپ کی تبدیلی کیلئے مہم چلانے کی ہدایت

پشاور۔چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور بلدیات و دیہی ترقی کے سیکرٹریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبہ بھر میں پانی سپلائی کرنے والی ٹینکیوں کو کلورین کے ذریعے جراثیم سے پاک کرنے اور تمام زنگ آلود پائپوں کو تبدیل کرنے کیلئے فوری طور پر ایک جامع مہم چلائیں اور مہم کی پراگرس کو روزانہ کی بنیاد پر پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفامز یونٹ کے ذریعے انہیں بجھوایا کریں ۔

ان محکموں کے سیکرٹریوں کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ضلعی دفاتر اور تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشنوں کے ذریعے تمام اضلاع میں مربوط مہم چلائیں اور تمام سرکاری سکیموں سے عوام کومہیا کئے جانے والے صاف اورحفظان صحت کے مطابق پانی کی فراہمی یقینی بنائیں۔متعلقہ محکموں کے حکام کو مزید کہا گیا ہے کہ وہ تمام بوسیدہ اور زنگ آلودہ پائپ لائنوں کی تبدیلی کو ایمر جنسی بنیادوں پر تبدیل کرنے کیلئے اقدامات کریں۔

جبکہ ٹینکیوں کی صفائی اور کلورنیشن کے عمل کو21 دنوں کے اندرمکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ تمام ذمہ دار افسران کو پی ایم آر یوکے ذریعے بجھوائے گئے پروفارمہ کے ذریعے حکومت کو بروقت سرٹیفیکیٹ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔