55

خیبر پختونخوا ‘ صوبائی کابینہ کو اہداف دینے کی تیاریاں

پشاور۔خیبرپختونخوا حکومت کابینہ کی تشکیل اور حلف برداری کے بعدتمام وزرا کو ان کے محکموں کے حوالہ سے اہداف حوالہ کرے گی اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ نے تیاریوں کی ہدایات کردی ہیں ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے تیز ی کے ساتھ وعدوں کی تکمیل اور اصلاحاتی ایجنڈے پرعملدر آمد شروع کرنے کاعندیہ دیتے ہوئے تمام صوبائی وزراء کو روڈ میپ دینے کی تیاریاں شروع کردی ہیں 

کابینہ تشکیل کے بعدپہلے اجلاس میں اس حوالہ سے اہم فیصلوں کی توقع ہے ذرائع کے مطابق مرکزی قیادت کی پالیسی کے تحت ہی صوبائی وزراء کو اہداف حوالہ کرکے جلدسے جلد حصول کی ہدایت کی جائے گی اس ضمن میں وزیر اعلیٰ متحر ک کردار ادا کریں گے تمام وزراء کو اس سلسلہ میں اپنی تجاویز دینے کی ہدایت بھی کی جائے گی تاکہ ٹیم ورک کی صورت میں عمران خان کے ویژن کے مطابق اقدامات کو یقینی بنایاجاسکے