پشاور ۔خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن آج کے بعد امیدواروں کو ایبلٹی ٹسٹ کے لئے کال لیٹرز بذریعہ ڈاک نہیں بھیجے گا۔ امیدواران اپنے ٹیسٹ ای لیٹرز، کمیشن کی ویب سائٹ (www.kppsc.gov.pk) سے ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں جبکہ اس سلسلے میں امیدواروں کے دیئے گئے متعلقہ موبائل نمبرز پر ٹیکسٹ میسجز بھیجے جائیں گے ۔ اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات، خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلز میں کیاگیاہے ۔
