172

قبائلی ایجنسیوں میں تھانوں کے قیام کیلئے تفصیلات طلب 

پشاور۔ 7قبائلی ایجنسیوں میں مجوزہ تھانوں کے قیام کے لئے پولٹیکل ایجنٹس نے تفصیلات فاٹا سیکرٹریٹ کو ارسال کیا ہے جبکہ فاٹا سیکرٹریٹ کی تفصیلات وزارت سیفران اوروفاقی حکومت کو ارسال کی ہیں خیبر ایجنسی ، مہمند ایجنسی ، باجوڑ ایجنسی ، شمالی وزیر ستان، جنوبی وزیرستان ، کرم ایجنسی ،ا ورکزئی ایجنسی اور ایف آر ز کے علاقوں میں تھانوں کے قیام کے لئے پولٹیکل ایجنٹس سے فاٹا سیکرٹریٹ نے تفصیلات ارسال کی تھی تاکہ اسے وزارت سیفران کو ارسال کیا جائے ۔

فاٹا اصلاحات اور صوبے میں ضم ہونے کے ممکنہ طور پر فیصلے کے پیش نظر قبائلی علاقہ جات میں تھانے قائم کئے جائینگے ساتوں پولٹیکل ایجنٹس نے ممکنہ طور پرتھانوں کے تفصیلات ارسال کی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تمام ایجنسیوں میں پچاس ہزار پولیس اہلکاروں کو بھرتی کیا جائے گا۔ اورفاٹا کے صوب میں ضم ہونے کے بعد فاٹا سے اہلکاروں کی بھرتیوں پرعائد پابندی بھی ختم ہو جائیگی۔