122

سی پیک سہ ماہی میگزین اور ویب سا ئٹ کا افتتاح 

اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے سی پیک سہ ماہی میگزین اور ویب سائیٹ کا افتتاح کر تے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک کا مقصد خطے میں ترقی‘ خوشحالی اور امن و استحکام لانا ہے،سی پیک علاقائی تعاون کا منصوبہ ہے،منصوبہ بہتر معیار زندگی فراہم کرنے کا عکاس ہوگا،سی پیک کے حوالے سے محاذ آرائی کی بجائے تعاون کو فروغ دینا چاہئے جبکہ چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک چین اور پاکستان کا دو طرفہ منصوبہ ہے۔

علاقائی تعاون کو بڑھانا چین کی قیادت کے لئے بہت اہم ہے۔جمرات کو سی پیک سہ ماہی میگزین اور ویب سائیٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا۔ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سی پیک سہ ماہی میگزین اور ویب سائیٹ کی تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر چینی سفیر یا ؤ جنگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک چین اور پاکستان کا دو طرفہ منصوبہ ہے۔ علاقائی تعاون کو بڑھانا چین کی قیادت کے لئے بہت اہم ہے۔

اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک میگزین اور ویب سائیٹ کا مقصد منصوبے کی معلومات کی فراہمی ہے۔ سی پیک کا مقصد خطے میں ترقی‘ خوشحالی اور امن و استحکام لانا ہے۔ سی پیک سکیورٹی منصوبہ نہیں اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں خطے کی عوام کے مفاد میں سی پیک علاقائی تعاون کا منصوبہ ہے۔ سی پیک منصوبہ بہتر معیار زندگی فراہم کرنے کا عکاس ہوگا۔ سی پیک کے حوالے سے محاذ آرائی کی بجائے تعاون کو فروغ دینا چاہئے۔ 

حالات کے ساتھ ساتھ دنیا میں تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں۔ دنیا میں ابھرے مسائل کے حل کے لئے تھنک ٹینکس پالیسی سازی کرتے ہیں۔ پالیسی کے لئے پائیدار اور مضبوط منصوبہ بندی کی ضرورت ہوتی ہے تھنک ٹینک کا کردار نئے علوم کو روشناس کرانا ہے۔