164

پارٹی ٹکٹوں کی خواہشمند سیاسی جماعتیں تذبذب شکار

پشاور۔الیکشن شیڈول سے قبل پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کی خواہشمند سیاسی جماعتیں نئی حلقہ بندیوں کے تناظر میں صوبہ میں قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ردوبدل کے امکانات کے بعدٹکٹوں کی قبل ازوقت تقسیم کے معاملہ میں تذبذب کاشکار ہوگئی ہیں اور بعض جماعتوں نے صورت حال واضح ہونے تک ٹکٹو ں کی تقسیم کو مؤخر کرنے کافیصلہ کیاہے۔

ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی ،اے این پی ،جے یو آئی ف سمیت کئی دیگر جماعتوں نے اس بار الیکشن شیڈول سے قبل ہی پارٹی امیدواروں کے نام فائنل کرنے کافیصلہ کیاتھا تاکہ بھرپور طریقے سے انتخابی مہم چلائی جاسکے تاہم اب صوبہ میں قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ممکنہ ردو بدل کے بعدبعض جماعتیں تذبذب کاشکار ہوگئی ہیں اور ان کی طرف سے ان اضلاع میں جہاں حلقوں میں کسی قسم کی کمی بیشی کاامکان نہیں پارٹی ٹکٹ تقسیم کیے جائیں گے ۔

جن اضلا ع میں حلقوں میں ردوبدل کاامکان ہے وہاں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم مؤخر کردی جائے گی تاکہ صورت حال واضح ہونے کے بعدکسی پیچیدگی سے بچے بغیر ہی پارٹی امیدواروں کااعلان کیاجاسکے