77

الیکشن کمیشن کے نتائج نے امیدوارو ں کو چکرا دیا

پشاور۔الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابی نتائج کے حوالہ سے غلطیوں نے ووٹروں اور امیدواروں کو چکرا کررکھ دیا حلقہ این اے 39میں ٹرن آؤٹ صفر فیصد دکھاکر کارکردگی کاپول کھول دیاہے این اے بیالیس او راین اے اکتیس کے ٹرن آؤٹ میں بھی تضاد پایا جاتاہے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر این اے انتالیس ڈیرہ کے نتائج کے حوالہ سے جو فارم جاری کیاگیاہے ۔

اس میں حلقہ کے کل ووٹ تین لاکھ 28ہزار دکھائے گئے ہیں جن میں سے ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد صرف دس ہزار 992بتائی گئی ہے یوں اس حلقہ کا ٹرن آؤٹ محض 3.44فیصد دکھایاگیاہے اس نتیجہ کے مطابق ایم ایم اے مولانافضل الرحمان نے 4076جبکہ پی ٹی آئی کے شیخ یعقوب نے 5511ووٹ حاصل کیے ہیں حالانکہ اصل نتائج میں صورت حال کچھ اور ہے۔

اسی طرح قبائلی ضلع مہمند کے حلقہ این اے بیالیس کاٹرن آؤٹ ویب سائٹ پر دی گئی فہرست میں تو محض 0.12فیصد دکھایاگیاہے جبکہ ویب سائٹ پراس حلقہ کے لیے جو فارم دکھایاگیاہے اس میں ٹرن آؤٹ 36.04فیصد ہے این اے اکتیس کے حوالہ سے بھی ٹرن آؤٹ میں واضح تضاد موجود ہے فہرست میں ٹرن آؤٹ 39.69فیصد دکھایاگیاہے ۔

جبکہ متعلقہ فار م میں یہی شرح42.40فیصددکھائی گئی ہے اس طرح دیگر کئی حلقوں کے ٹرن آوٹ کے حوالہ سے بھی غلطیاں موجودہیں جن کو دورنہ کرنے کی صور ت میں کنفیوژن بڑھنے کاامکان ہے