پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف اوپنر فخر زمان نے رمضان المبارک کے موقع پر فلاحی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا۔
فٹنس مسائل کے باعث بنگلا دیش کے دورے کے لیے قومی ون ڈے ٹیم کا حصہ نہ بننے والے 35 سالہ جارح مزاج بیٹر فخر زمان نے اپنے آبائی ضلع مردان میں نادار اور مستحقین میں راشن تقسیم کیا۔
فخر زمان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران ہمیں غریب اور نادار افراد کا خاص خیال رکھنا چاہیے اور ان کی بھرپور مدد کرنی چاہیے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس قسم کی فلاحی سرگرمیاں سماجی شعور بڑھانے اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔









