38

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس 837 پوائنٹس بڑھ کر بند

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن مندی کے بعد مثبت رجحان دیکھا گیا۔ بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 837 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 50 ہزار 16 پر بند ہوا۔

کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس 1 لاکھ 48 ہزار 509 کی نچلی سطح اور 1 لاکھ 51 ہزار 503 کی بلند ترین سطح تک پہنچا۔ مارکیٹ میں 26 کروڑ شیئرز کے سودے 17 ارب روپے میں طے پائے۔ مجموعی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 32 ارب روپے کم ہو کر 16,793 ارب روپے ہو گئی۔

گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 49 ہزار 178 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں مثبت رجحان سرمایہ کاروں کے اعتماد کی نشاندہی کرتا ہے، تاہم اتار چڑھاؤ کے امکانات بھی موجود ہیں۔