170

نجی میڈیکل سنٹرزکو بھی کم اجرت قانون کا پابند بنانیکا فیصلہ

پشاور۔صوبہ کی تمام صنعتوں میں کم سے کم اجرت اور کارکنوں کی تنخواہیں بینکو ں کے ذریعہ ادا کرنے کی پابندی لاگو کرنے کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے اگلے مرحلہ میں صوبہ کے تمام نجی میڈیکل سنٹروں،موبائل فون مراکز اور سیکیورٹی ایجنسیوں کو بھی اس قانون کاپابند بنانے کافیصلہ کیاہے جس پر اگلے ماہ سے کام کا آغاز کردیا جائے گا ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایات کے بعدمحکمہ محنت نے اس حوالے سے حکمت عملی کو حتمی شکل دینا شروع کردیاہے ۔

جس کے بعدممکنہ طور پر اگلے مہینے سے صوبہ بھر کے تمام نجی میڈیکل سنٹروں اور موبائل کمپنیوں کے دفاتر و مراکز پر کام کرنے والے کارکنوں کو کم سے کم سرکار ی اجرت کی شیڈول بینکوں کے ذریعہ ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کاآغاز کردیاجائے گا جبکہ سیکورٹی ایجنسیوں کے حوالہ سے محکمہ داخلہ سے مدد لی جائے گی صوبائی حکومت کے ذرایع کے مطابق اس معاملہ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی