29

آبادی میں اضافہ پاکستان کیلئے اہم مسئلہ ہے ٗ چیف جسٹس

اسلام آباد ۔ آبادی میں اضافے پرازخودنوٹس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ کیس قوم کے لئے نہایت اہم ہے، آبادی پر قابو پانا ضروری ہے ورنہ مسائل پیدا ہوں گے،آبادی میں تیزی سے اضافہ دراصل بم دھماکا ہے،عدالت صوبوں کے آپس میں مسائل ختم کرا سکتی ہے، آبادی میں کنٹرول کے لئے عوام کو سمجھانااور اس کے بدلے میں کچھ دینا بھی ہو گا ،کیونکہ عام تاثر یہ ہے کہ آبادی میں کنڑول اسلامی قوانین کے منافی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے آبادی میں اضافے پرازخودنوٹس کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل نے عدالت میں موقف اپنا یا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد آباد ی کنٹرول کا متعلقہ شعبہ صوبوں کو منتقل ہو چکا ہے۔جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آبادی میں اضافہ پاکستان کیلئے اہم مسئلہ ہے،آبادی پر قابو پانا ضروری ہے ورنہ مسائل پیدا ہوں گے ۔

آباد ی میں اضافہ سے وسائل کم اور رہنے کی جگہ میں کمی ہو رہی ہے، اس مسئلے کے لئے آگاہی کی ضرورت ہے جس کے لئے ایک قومی پالیسی بنانا ہو گی جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ سندھ کے علاوہ دیگرصوبے آبادی کنٹرول کی پالیسی پرتعاون کیلئے تیارہیں۔جس پرچیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ، آبادی پر قابو پانا ضروری ہے نہیں تو مسائل پیدا ہوں گے،آبادی میں تیزی سے اضافہ دراصل بم دھماکا ہے اور عدالت صوبوں کے آپس میں مسائل ختم کرا سکتی ہے ۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ آبادی میں کنٹرول کے لئے عوام کو سمجھانا ہوگا اور اس کے بدلے میں کچھ دینا بھی ہو گا ،کیونکہ عام تاثر یہ ہے کہ آبادی میں کنڑول اسلامی قوانین کے منافی ہے۔