43

اسفند یارکا انتخابی نتائج کیخلاف احتجاج کا اعلان

چارسدہ ۔عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ میرے حلقے میں ووٹوں کی گنتی درست نہیں ہوئی،ہر جگہ 6بجے کے بعد گڑ بڑ ہوئی، 30جولائی کو ہر ضلعی ہیڈکوارٹر پر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے،اے پی سی طے کرے کہ آگے کیا کرنا ہے،پولنگ والے دن ہر ووٹر کو کہا جا رہا تھا کہ بلے پر مہر لگاؤ، تمام تحفظات کے باوجود ہم جمہوریت کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں۔

جمعہ کو اسفند یار ولی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پریزائیڈنگ افسر نے کہا کہ میرے سر میں درد ہورہا ہے میں آرام کرنا چاہتا ہوں پولنگ کا جتنا عملہ تھا بمعہ پولنگ باکسز وہ ایک کمرے میں ہوگئے ،ایک گھنٹے کے بعد کہا گیا کہ آئیں اب گنتی کرتے ہیں پولنگ ایجنٹ کو فاصلے پر کھڑا کرکے گنتی کی گئی میرے ایک ساتھی نے بیٹھ کر گنتی کی۔

انہوں نے کہا کہ پولنگ والے دن6بجے تک سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا، میرے حلقے میں ووٹوں کی گنتی درست نہیں ہوئی، ہر جگہ 6بجے کے بعد گڑ بڑ ہوئی، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ احتجاج کریں گے، اے پی سی طے کرے کہ آگے کیا کرنا ہے،30جولائی کو ہر ضلعی ہیڈکوارٹر پر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے،پولنگ والے دن ہر ووٹر کو کہا جا رہا تھا کہ بلے پر مہر لگاؤ، تمام تحفظات کے باوجود ہم جمہوریت کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں۔