78

نواز شریف کو الیکشن میں جیل میں رکھنا اچھا فیصلہ نہیں ، فضل رحمن

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل رحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کے موقع پر نواز شریف کو جیل میں رکھنا اچھا فیصلہ نہیں ہے لیکن اب عدالتوں کے فیصلوں میں بھی مداخلت نہیں کی جاسکتی عوام سوچ سمجھ کر فیصلہ کرے ۔ بدھ اپنے آبائی حلقہ ڈی آئی خان میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی دستور کے مطابق انتخابی مہم جاری ہے حلانکہ جولائی کے گرم موسم میں بھی لوگ جوش وخروش سے گھروں سے باہر نکل کر ووٹ ڈالانے آرہے ہیں جو کہ حادثاتی طور پر قوم کی بہت بڑی دلچسپی ہے اور امید ہے کہ اس کے اچھے نتائج آئیں گے۔

مولانا فضل رحمان نے الیکشن کمیشن کے انتظامات پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے انتظامات اچھے ہیں اور عملہ بھی پورا ضابطے کے مطابق کام کررہا ہے تو اس سے تبدیلی ضرور آئی گی کیونکہ ووٹ ایک امانت ہے لہذا دیانت داری سے اس کا استعمال کیا جائے کیونکہ عوام نے 5سال کیلئے اس رکن کو منتخب کرکے پارلیمنٹ بھیجنا ہوتا ہے ۔

جو ان کے معیار زندگی کو دیکھ کر فیصلے کرتا ہے لیکن امید ہے کہ ایم ایم اے بھاری اکثریت سے ووٹ لے کر ملک میں حکومت بنائے گی انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف کو الیکشن کے موقع پر جیل میں رکھنا اچھا فیصلہ نہیں ہے لیکن عدالتوں کے فیصلے میں مداخلت بھی نہیں کرسکتے ہیں حالانکہ نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کا اچھا فیصلہ کیا اور انتخابات میں پر امن طریقے سے حصہ لیا ۔