100

میری وفاداری صرف پاکستان سے ہے، عمران خان

اسلام آباد۔ پاکستان تحریک انساف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میرے اربوں پیسے باہر نہیں پڑے ہوئے میری وفاداری صرف پاکستان سے ہے،بھارت کا صرف یہ مسئلہ ہے کہ پاکستانی فوج کو کمزور کیا جائے نواز شریف نے بھارت کی بھرپور مدد کی،نواز شریف اب جیل برداشت نہیں کرسکتے۔بدھ کو عام انتخابات کے دن عمران خان نے اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور اس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آج تمام عوام کو کہوں گا کہ وہ اپنا ووٹ دیں میں یہ نہیں کہتا کہ وہ پی ٹی آئی کو ووٹ دیں۔

وہ اپنا حق جمہوریت استعمال کریں۔ میں تمام لوگوں کو جو گھروں میں بیٹھے ہیں وہ اپنے ملک کے مستقبل کے لئے باہر نکلیں قبضہ مافیا جماعتوں کو شکست دینے کا وقت ہے اس ملک کی قدر کریں اور ووٹ کا استعمال کریں۔ آج آپ کو پھر ایک موقع ملا ہے اور اسے ضائع مت کریں میری دعا ہے کہ میری قوم کے لوگ آج جاگیں۔ بھارت کا صرف یہ مسئلہ ہے کہ پاکستانی فوج کو کمزور کیا جائے ۔

نواز شریف نے بھارت کی بھرپور مدد کی۔ میرے اربوں پیسے باہر نہیں پڑے ہوئے میری وفاداری صرف پاکستان سے ہے 2013 کے الیکشن میں میں نے کہا تھا کہ الیکشن کی تفتیش کرائی جائے تو سارا میڈیا نواز شریف کے ساتھ کھڑا تھا جو میرے ملک کی بہتری ہو وہی نتیجہ نکلے میں پانچ حلقوں سے الیکشن لڑرہا ہوں۔ زلفی بخاری نے بہت زبردست الیکشن مہم چلائی ہے انسان صرف کچھ کرسکتا ہے اور میں نے اور میرے کارکنوں نے بھی بھرپور کوشش کی ہے۔ نواز شریف اب جیل برداشت نہیں کرسکتے۔