101

ملکی اورغیرملکی مشاہدہ کار پشاور پہنچ گئے

پشاور۔بین الاقوامی مبصرین انتخابات مانٹیرنگ کے لئے پشاو ر پہنچ گئے ہیں بین الاقوامی مبصرین کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کراچی سے تعلق رکھنے والے مبصرین بھی پشاور پہنچ گئے ہیں۔

غیر ملکی مبصرین کے لئے سیکورٹی کے موثر انتظامات کئے گئے ہیں غیر ملکی مبصرین کو صوبے کے بعض حساس ترین اضلاع اور حساس ترین علاقوں میں جانے سے قبل حکومتی اداروں سے اجازت لینا لازمی قرار دیاہے غیر ملکی مبصرین نے گزشتہ روز شہرکے مختلف مقامات پر واقع پولنگ سٹیشنوں کے دورے کئے اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔

غیر ملکی اور پاکستانی مبصرین آج پشاو ر کے علاوہ چارسدہ ، نوشہرہ اوردیگر اضلاع کے بھی دورے کرینگے ۔اور انتظامات کا جائزہ لینگے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایسے اضلاع جہاں پر خواتین کے ووٹ ڈالنے پر پابندی عائد کی گئی ہے یہ مبصرین وہاں بھی جائینگے ۔