48

انتخابی کیمپ ٗکراکری والوں کے وارے نیارے

پشاور۔شہر بھر میں ٹینٹ ، کرسیاں ، قناعتیں ، اوردیگر سامان کرایہ پر دینے والوں کے وارے نیارے ہو گئے جن کی دکانوں پر سامان کم پڑ گیا اور ریٹ بھی معمول سے دوگنا کردیاگیا ۔

شہر کے سرکاری دفاتر گزشتہ روز مفلوج رہے سرکاری دفاتر ویران رہے او ر کام نہ ہونے کے برابر رہا ۔ پولنگ ڈے پر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے اپنے حلقوں میں قائم پولنگ سٹیشنز پر اپنے پولنگ کیمپ قائم کرنے کے لئے پانی کے کولروں اور برف کی پیشگی بکنگ بھی کی ہے برف کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے بڑی تعدا د میں گاڑیوں کو بھی پابندی کے باوجود امیدواروں نے حاصل کر لئے ہیں شہر میں شامیانے اور کرسیاں نایاب ہو گئی ہے ۔

کرایہ کے پنکھوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے شہر کے 5قومی اور 14صوبائی حلقوں جن میں ایک حلقے میں انتخابات ملتوی ہو چکے ہیں ایک اندازے کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار 10ہزار سے زائد الیکشن کیمپس قائم کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں ۔

گزشتہ روز سے بیشتر تاجروں کی دکانیں خالی ہو گئی ۔ اور ڈیکوریشن والوں ، کراکری والوں کی چاندی ہو گئی ہے شہر کے سرکاری دفاتر میں گزشتہ روز کام نہ ہونے کے برابر رہا سرکاری ملازمین بڑی تعداد میں ڈیوٹیوں سے غیر حاضر رہے اور جیلوں سے بعض قیدیوں کوبھی عدالتوں میں پیش نہیں کیاگیا ۔