205

عام انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری

اسلام آباد۔ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا۔ عام انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کا عمل 15جنوری سے شروع ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن ‘ حکام وزارت پارلیمانی امور نے شرکت کی۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن حکام نے حلقہ بندیوں سے متعلق کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا ۔ جس کے تحت عام انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کا عمل 15 جنوری سے شروع ہو گا ۔

حلقہ بندیوں کا عمل 28 فروری تک مکمل ہو گا حلقہ بندیوں کا عمل 45 میں مکمل کیا جائے گا ۔ حلقہ بندیوں پر اعتراضات پانچ مارچ سے تین اپریل تک سنے جائیں گے ۔ اعتراضات تین مئی تک نمٹائے جائیں گے۔ حلقہ بندیوں سے متعلق کمیٹیوں کی تشکیل پانچ جنوری تک کر لی جائے گی۔ حلقہ بندیوں میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کا کوئی عمل دخل نہیں ہو گا۔ حلقہ بندیوں کے عمل کی نگرانی الیکشن کمیشن خود کرے گا اور اس سلسلے میں اعتراضات خود سنے گا ۔ حلقہ بندیوں سے متعلق فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جا سکے گا ۔