50

اسلامی تحریک پاکستان کامتحدہ مجلس عمل کی حمایت کااعلان

پشاور۔اسلامی تحریک پاکستان نے ملک بھرمیں اپنے کارکنان کومتحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کی حمایت کرنے اورانہیں سپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسلامی تحریک پاکستان کے صوبائی صدراورایم ایم اے کے نائب صوبائی صدرعلامہ حمید حسین امامی،مظفر اخونزادہ،نسیم عباس،میرمرتضیٰ،اقتدار علی اورپارٹی کے دیگر رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرس کرتے ہوئے کہاکہ دوسری جماعتوں کی طرح اسلامی تحریک بھی ملک کے بقا کیلئے ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے حصہ لے ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ایم ایم اے پاکستان میں حقیقی اسلامی تشخص کی بنیادپرمشتمل اتحادہے جس میں مستندمکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پرمتحد ہوکر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ایم ایم اے کاہمارامنشورملک اور عوام کی بنیادی مسائل کومدنظررکھتے ہوئے تیارکیاہے ان کاکہناتھاکہ ہم ملک کومستحکم اور ملک میں فرقہ واریت کوجڑسے ختم کرنے چاہتے ہیں ایم ایم اے کے منشورمیں بھی اس کی سختی سے مخالفت کی ہے اپنے پارٹی ورکرز اور ملت جعفریہ پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایم اے کابھرپور ساتھ دیں اورجہاں سے ایم ایم اے کے امیدوار ہیں وہ اسلامی تحریک پاکستان کے امیدوارہونگے تمام کارکنان ایم ایم اے کے امیدواروں کوباری اکثریت سے کامیاب بنائیں ۔