50

بلدیاتی نمائندوں نے قواعد کی دھجیاں بکھیر دیں

پشاور۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابات کے سلسلے میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات معطل کرنے باوجود پشاور کے پیشتر علاقوں میں یونین کونسل ناظمین اور کونسلروں نے قواعد و ضوابط کی دھجیاں بکھیر دیں بعض علاقوں میں گھر گھر بالٹیاں تقسیم کی جارہی ہیں تو بیشتر علاقوں میں ٹرانسفارمروں کی تنصیب سمیت دیگر ترقیاتی کام بھی تیزی سے جاری ہے دوسری جانب مختلف علاقوں کے ورکروں نے الیکشن کمیشن ٗ ڈپٹی کمشنر اور محکمہ لوکل گورنمنٹ سے رابطہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنانے اور بلدیاتی نمائندوں کو اثر انداز نہ ہونے کیلئے ان کے اختیارات معطل کئے گئے تھے لیکن اس کے باوجود یونین کونسل لاہوری وارڈ میں گھر گھر بالٹیاں تقسیم کی گئیں جبکہ یونین کونسل 22 یکہ توت 3 میں مقامی ڈسٹرکٹ ممبر اور ٹاون ممبروں کی جانب سے بھی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں میں ٹرانسفارمروں کی تنصیب سمیت دیگر ترقیاتی کام زور وشور سے جاری ہے جس پر جماعت اسلامی ٗ پیپلز پارٹی سمیت مختلف جماعتوں کے قائدین و رہنماؤں نے الیکشن کمیشن ٗ ڈپٹی کمشنر اور محکمہ بلدیات سے رابطہ کرلیا ہے ۔