54

اپنے دور میں خیبر پختونخوا سے بے روزگاری کا خاتمہ کیا ‘ فیصل کریم کنڈی

پشاور۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری جنرل فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بر سر اقتدار آکر ملک بھر کی طرح صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گی ۔

پارٹی نے سابقہ دور حکومت میں صوبائی خود مختاری ‘ این ایف سی ایوارڈ ‘ اٹھارویں ترمیم ‘ صوبے کا نام تبدیل کر کے خیبر پختونخوا رکھ کر عوام کے دل جیت لئے ہیں ۔ فیصل کریم کنڈی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنی دور حکومت میں ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا سے بھی بیروزگاری کا خاتمہ کیا اور تعلیم کو ترجیح دیتے ہوئے صوبے کے مختلف اضلاع میں یونیورسٹیاں ‘ کالجز اور سکولز کا قیام عمل میں لایا جس سے آج بھی لوگ مستفید ہو رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق آئندہ بھی روٹی ‘ کپڑا اور مکان کے نعرے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے اپنی پارٹی منشور میں ’’غربت مٹاؤ ‘‘ پروگرام شامل کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی خالی خولے نعروں کے بجائے جبکہ عملی کام پر یقین رکھنے والی پارٹی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جس انداز سے انتخابی مہم کا آغاز کیا ہے اس سے مخالفین کے منہ بند ہو گئے ہیں اور اپنی ناکامی چھپانے کیلئے انہیں بے جا تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔