52

ہارون بلو ر کی شہادت کا بدلہ جمہوریت کے ذریعے لیں گے ‘ غلام بلور

پشاور۔اے این پی کے مرکزی رہنماوامیدواراین اے31الحاج غلام احمدبلورنے کہاہے کہ اے این پی امن کی داعی جماعت ہے،کارکن الیکشن کے دوران لڑائی جھگڑوں سے اجتناب کریں،مخالفین کی طرف سے شرپراکسانے کانوٹس نہ لیں ،دل بڑاکرکے لڑائی جھگڑے کی بجائے اپنے ساتھیوں اورخواتین کوگھروں سے نکل کرووٹ پول کرنے کی ترغیب کریں۔

ہم ہارون بلورکی شہادت کابدلا جمہوریت کے ذریعہ لینگے،ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزدورہ روڈاکرم آبادمیں شمولیتی تقریب سے خطاب کے دوران کیا،پاکستان تحریک انصاف،جماعت اسلامی اوردیگرپارٹیوں کے عامرآفریدی،حمادآفریدی،اول دار،حاجی نیک محمد،آصف عمران،حاجی ظفراورابراہیم خان سمیت دیگرنے اے این پی میں شمولیت کااعلان کیا،بعدازاں الحاج غلام احمدبلور،سٹی صدرملک غلام مصطفی،حاجی ہدایت اللہ اوردیگرنے پی کے 76کے علاقہ یوسف آبادمیں کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کارنرمیٹنگ میں کارکنوں کی شرکت نے ثابت کردیاہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین کی طرح کارکن بھی نڈراوردلیرہیں،کارکنوں کے جوش سے واضح ہوگیاہے کہ25جولائی کوعوامی نیشنل پارٹی کوکامیاب ہونے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی ہے،عوام تحریک انصاف کی تبدیلی کوجان چکے ہیں،پانچ سالوں میں 350ڈیم،ہریوسی میں کھیل کامیدان،سکولز،یونیورسٹیاں اورخیبرپختونخواکوسوسال تک فائدہ پہنچانے والے منصوبے صرف سوشل میڈیاتک محدودرہے،تحریک انصاف کے واحدمیگاپراجیکٹ بی آرٹی میں اربوں روپے کی کرپشن سے عوام کومقروض اورصوبے کوناقابل تلافی نقصان پہنچایاگیاہے۔