180

چین میں فلائٹ منسوخ ٗ پاکستانی طلباء پھنس گئے

پشاور۔چین کی مختلف جامعات میں سکالر شپ پر جانے والے پشاور ٗ چارسدہ ٗ مردان ٗدیر ٗکوہاٹ سمیت ملک بھر کے ڈیڑھ سو طلباء وطالبات نجی ائیر لائن کی جانب سے فلائٹ منسوخ کرنے پر چین کے جیانگ جو ائیر پور ٹ پرپھنس گئے ہیں جس کے باعث ان کے والدین شدید پریشان ہیں۔

نجی ائیر لائن کی فلائٹ این ایل 891 کے ذریعے جیانگ جو ائیر پورٹ چین سے طلبہ و طالبات کو وطن واپس آنا تھا تاہم نجی ائیر لائن کے حج آپریشن میں مصروف ہونے کے باعث فلائٹس کینسل کردی گئی جس کے باعث طلباء و طالبات کی بڑی تعداد ائیرپورٹ پر پھنس گئی طلباء و طالبات کی بڑی تعداد سمسٹر ختم ہونے پر چھٹیوں پر واپس آنا چاہتی تھی لیکن اب ائیرپورٹ پر دو دن سے خوار ہیں چینی حکومت و یونیورسٹی کے مختلف سکالرشپ پر ڈیڑھ سو سے زائد طلباء و طالبات جیانگ جو کے یونیوسٹی میں زیر تعلیم ہیں شاہین ائیر لائن ابھی تک متبادل بندوبست بھی چین سے آنیوالے طلباء کیلئے نہیں کرسکی ۔