192

سیبر سسٹم میں خرابی کے باعث پی آئی اے کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع

کراچی: پی آئی اے کے سیبر سسٹم میں فنی خرابی کے باعث قومی ائیرلائن کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

 قومی ائیرلائن کا سیبر سسٹم بیٹھنے کی وجہ سے پی آئی اے کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع ہوگیا،  ذرائع کا کہنا ہے کہ خرابی کے باعث پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہورہی ہے اور ایئرپورٹ پر مسافروں کا رش لگ گیا ہے، سیبر سسٹم کی خرابی کے باعث پی آئی اے کی دنیا بھر سے ٹکٹوں کی فروخت بھی نہ ہوسکی۔

ذرائع کے مطابق سسٹم دوپہر ایک بجے سے خراب ہے اور تاحال فنی خرابی دور نہیں کی جاسکی جب کہ مینوئیل طریقے سے بورڈنگ پاس جاری کیے جارہے ہیں، سیبر سسٹم کی خرابی سے پی آئی اے کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ سیبر سسٹم ائیرلائن ٹکٹ بکنگ کا عالمی نظام ہے جس سے دنیا بھر میں 400 سے زائد ائیرلائنز منسلک ہیں۔