61

ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹااورڈی سی خیبرکے وارنٹ

پشاور۔ پشاور ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود تیراہ میں بمباری کے دوران جاں بحق افراد کے ورثاء کو پیکج نہ دینے پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا اور ڈپٹی کمشنر خیبر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے عدالت عالیہ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس مس مسرت ہلالی پر مشتمل بنچ نے عزیز خان وغیرہ کی رٹ کی سماعت کی۔ 

درخواست گزار کے وکیل رحمن اللہ شاہ ایڈوکیٹ نے بتایا کہ 31دسمبر2012ء کو وادی تیراہ میں فضائیہ کی بمباری سے اٹھارہ بے گناہ افراد زندگی ہار گئے لواحقین کو بعد میں امداد کے طورپر تین، تین لاکھ روپے دیئے گئے۔ تاہم پشاور ہائی کورٹ نے 2017ء میں رٹ منظور کر لی اور متعلقہ حکام کو ان متاثرہ خاندانوں کو شہداء پیکج دینے کا حکم جاری کر دیا مگر تاحال متعلقہ حکام انہیں عدالتی حکم کے باوجود پیکج دینے سے انکار کر رہے ہیں جس پر عدالت متعلقہ حکام کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔