96

مریم نواز کا سہالہ ریسٹ ہا ؤس جانے سے انکار

اسلام آباد۔ چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے سہالہ ریسٹ ہا ؤ س منتقلی کے فیصلے کو مریم نواز نے ٹھکرادیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو آئندہ چند روز میں اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاس منتقل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ دونوں مجرموں کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ لیکن مریم نواز نے سہالہ ریسٹ ہاؤس جانے سے ایک بارپھرانکارکردیا۔

انھوں نے اڈیالہ جیل میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اورانہیں آئندہ چند روز میں سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کر دیا جائے گا۔حکام کے مطابق مریم نواز کی جیل سے ریسٹ ہاؤس منتقلی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے،سہالہ ریسٹ ہاؤس میں طبی عملے کی فراہمی کے لیے وزارت داخلہ نے ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے۔ریسٹ ہاوس میں لیڈی ڈاکٹرز اور طبی عملہ کی تعیناتی کا حکم دیا گیا ہے جس پر سرکاری ہسپتال لیڈی ڈاکٹرز اور طبی عملے کی فراہمی پر رضا مند ہو گئے ہیں ،ابتدائی طور پر ڈاکٹرز اور نرسز کا ایک ہفتے کے لیے روسٹر تیار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 10لیڈی ڈاکٹرز اور 3نرسز 3شفٹوں میں ڈیوٹی کریں گی اورایمبو لینس 24گھنٹے سہالہ ریسٹ ہاوس میں موجود رہے گی۔ چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے سہالہ ریسٹ ہاوس کو پہلے ہی سب جیل قرار دیا جا چکا ہے۔