47

عام انتخابات میں عملہ کی حاضری یقینی بنانے کا حکم

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے ا لیکشن کے دن پر انتخابی مواد پولنگ اسٹیشنوں سے متعلقہ ریٹرنگ افسران کے دفاتر تک بحفاظت پہنچانے کیلئے اقدامات تیزکردےئے ہیں ۔بتا یا گیا ہے کہ انتخابی مواد متعلقہ ریٹرنگ افسران کے دفاتر تک پہنچانے کی ذمہ داری ضلعی ڈپٹی کمشنرز کو تفویض کی گئی ہے اور اس سلسلے میں محکمہ پولیس سیکورٹی فراہم کرنے میں مکمل تعاون کی ذمہ دار ہوگی تمام تر پولنگ اسٹیشنوں میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کرنے کاکام تیز کردیا ہے جس کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو روزانہ کی بنیادپر کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات بھی جاری کردےئے گئے ہیں۔

بتایا گیاہے کہ انتخابی دن پر پولنگ اسٹیشنوں میں خواتین عملے کا خصوصی جائزہ لیا جائے گا اور اُن کی سو فیصد حاضری یقینی بنائی جائے گی ۔اس کے علاوہ انتخابی مواد جس عمارت میں موجود ہوگا وہاں آگ بجھانے والے آلات اور پانی کی موجودگی یقینی بنانے کی بھی خصوی ہدایات جاری کی گئیں ہیں ٗالیکشن سے پہلے اور اگلے دن یعنی 24اور26جولائی کے دوران انتخابی مواد متعلقہ عملے کو بحفاظت سپر د کرنیکی سختی سے تاکید کی گئی ہے جس میں محکمہ پولیس سیکورٹی فراہم کرنے میں مکمل تعاون کی ذمہ دار ہوگی ۔