76

خیبرپختونخوامیں تعینات82ججوں کی تقرریاں وتبادلے

پشاور۔پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ نے حال ہی میں ترقی پانے والے 66ججوں سمیت82ججوں کی تقرریوں اورتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں پشاورہائی کورٹ کے رجسٹرار خواجہ وجیہہ الدین کی جانب سے جاری ہونے والے2مختلف اعلامیوں کے مطابق سیداصغرعلی شاہ کو جج بنکنگ کورٹ ٗ احمدسلطان ترین کولیگل ڈرافٹسمین ٗ محمدزبیر خان کوممبرانسپکشن ٹیم پشاورہائی کورٹ ٗ محمدآصف ٹو کوایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن ٗ محمدزیب خان کو پرنسپل سٹاف آفیسرٹوچیف جسٹس ٗ خالدخان کوڈائریکٹرانسپکشن ایس ڈی جے ٗ امجدضیاء صدیقی کوڈائریکٹرریگولیشن پشاورہائی کورٹ میں ٗانعام اللہ وزیرکو ہیومن ریسورس ونگ ٗ عابدسرور کوڈائریکٹر این جے پی آئی ٗ ٗ سینئرسول جج ضعیم احمد کو ڈائریکٹر ہیومن رائٹس سیل ٗ سول جج /جوڈیشل مجسٹریٹ حسینہ ثقلین کوریسرچ آفیسر پشاورہائی کورٹ پشاور سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹٗ سیدتحریمہ صباحت کواسسٹنٹ لیگل ڈرافٹس پرسن تعینات کردیاگیاہے ۔

اسی طرح دوسرے اعلامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی پوسٹ پر ترقی پا کرتبدیل ہونے والے ججوں میں ججوں میں اختیار خان کو سپیشل جج انٹی کرپشن (صوبائی ) اقبال خان کو بونیر،کلیم ارشد خان کو مانسہرہ ، احسا ن اللہ خان محسود کو بنوں، جہانزیب شینوار ی کو کنزیومر کورٹ بنوں کے جج ،صفی اللہ جان کو خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی ، اصغر شاہ کو بنوں، جہانگیرخان کو کنزیومر کورٹ ملاکنڈ ، سید عبید اللہ شاہ کو سوات کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ،فضل ستار کو کنزیومر کورٹ ٹانک، خالد خان کو دیر پائین کے انسدادد ہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ، ممریز خان خلیل کو پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ کے ایڈیشنل رجسٹرار ،شہناز حمید خٹک کوکنزیومرکورٹ ہری پورکی جج، رشیدہ بانو کنزیومر کورٹ مردان کی جج ،فرید خان علیزئی کنزیومرکورٹ چارسدہ کے جج ،ریاض احمدکو مٹہ کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج، لیاقت علی خان کو کنزیومرکورٹ کرک جج، اظہرعلی کو کنزیومر کورٹ مانسہرہ کا جج تعینات کردیا گیا ہے ۔حق نواز خان کو پشاورہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ کا ایڈیشنل رجسٹرار تعینات کردیا گیا ہے ،عنبرین نوید کو کنزیومرکورٹ لکی مروت کا جج تعینات کردیا گیا ہے،حیات گل کو ایڈیشنل رجسٹرار پشاورہائی کورٹ ڈیرہ اسماعیل خان بنچ تعینات کردیاگیا،پھول بی بی کو کنزیومرکورٹ صوابی ،ہدایت اللہ خان کو کنزیومر کورٹ چترال ،حق نواز کو کنزیومر کورٹ نوشہرہ ، عبدالبصیرکو کوہاٹ کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کا جج ،اجمل خان وزیر کو سوات کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کا جج ، محمد عارف خان کو لاہورصوابی ٗ سمیرہ ولی کو نوشہرہ ،سید یاسر شبیرکو مردان اورمحمد عاصم کو نوشہرہ میں دسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات کردیا گیا ہے۔

،سینئر سول جج سید افتخار شاہ کو او ایس ڈی پشاور ہارئی کورٹ ،ایڈیشنل دسٹر کٹ اینڈ سیشن کی پوسٹ پر ترقی پانے والوں میں حُسن بانو کو کبل سوات ،سید حامد قاسم کو کوہاٹ ،سائمہ عاصم کو بنوں،اجمل طاہر کو اوایس ڈی ،عابد زمان کو کوہاٹ احمد احسان اللہ قریشی کو اوایس ڈی ، ملک محمد حسنین کو کرک، اعجاز الحق اعوان کو صوابی ، میاں زہدا للہ جان کو سوات ، عاصم ریاض کو بنوں، عبدالباسط کو مردان ، سلطان حسین کو شبقدر میں تعینا ت کردیا گیا ہے ،اسی طرح سینئر سول جج عادل زیب خان کو او ایس ڈی کر دیا گیا ہے ۔اسی طرح ایڈیشنل دسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیدزاہد شا ہ کو حویلیاں ، ڈاکٹر قاضی عطااللہ کو خیبرپختونخواجوڈیشل اکیڈمی ، امین سید کو پہاڑ پور ، شیرعزیز کو ثمر باغ دیر پائین، فیصل انجم کو تخت بھائی میں تعینات کردیاگیا ،سینئر سول جج کی پوسٹ پر ترقی پانے والوں میں عبدالماجد کو ایبٹ آباد ، عبدالوہاب قریشی کو سوات ،فدا محمد کوٹانک ، امان اللہ خان کو تورغر ،محمد طیب جان کو دیر پائین ، مرزا محمد کاشف کو بنوں،افضل احمد کو شانگلہ ،عطا اللہ جا ن کو مردان ،آفتاب اقبال کو دیر بالا، ناصر خان کو چترال ، محمد فیصل کو ہری پور، ظفراللہ کو ڈیرہ اسماعیل خا ن، محمد عمر الفاروق کو کرک، طلامحمد کو سوات ، فضل گل کو بونیر ،شبیر محمد دورانی کو لکی مروت، اکرام اللہ کو نوشہرہ، مس اقصیٰ سیدکومانسہرہ ، طارق عباس کو کوہاٹ ، محمد اقبال کو صوابی ، اورعزیز احمد کو چکدرہ میں تعینا ت کردیا گیا ہے