45

پشاور میں معروف بیکریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

پشاور۔ محکمہ خوراک نے صوبائی دارالحکومت میں قائم بڑی اور معروف بیکریوں میں ناقص صفائی اور گراں فروشوں کانوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ متعدد کمیٹیاں بھی تشکیل دیدی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کرینگے سیکرٹری فوڈ محمد اکبرخان ٗ ڈائریکٹر خوراک سعادت حسن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرید اللہ کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ نے گزشتہ روز پشاور کے علاقے شاہ قبول میں سلیمان بیکرز کا اچانک معائنہ کیا اس دوران انکشاف ہوا ہے بیکری میں صفائی کی ابتر صورتحال کے ساتھ بیکری اشیاء بھی مہنگے داموں فروخت کی جا رہی تھیں۔

دوسری کاروائی لاہوری میں کی گئی جہاں پر فائیو سٹار اور انف بیکریوں کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ کے مطابق حاجی کیمپ اور جی ٹی روڈ پر واقع دیگر علاقوں میں ناغے کے دن گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی اس دوران 9ہوٹل مالکان کو گرفتار کیا گیا ۔