54

عام انتخابات کے دوران ہسپتالوں کیلئے گائیڈ لائنز جاری

پشاور۔عام انتخابات کے تناظر میں محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبہ بھر کے ہسپتالوں کے لئے گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں ٗجس کے تحت 25 اور 26 جولائی کو تمام ہسپتال بغیر کسی وقفے کے 24 گھنٹے کھلے رہیں گے ٗتمام ایکسیڈنٹ اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس دونوں دن ضروری عملے ٗ سامان اور ادویات سمیت مکمل الرٹ رہیں گے ٗتمام ایم ٹی آئی اور ضلعی ہسپتالوں کے سربراہان اپنے متعلقہ جگہوں پر حاضر رہیں گے ٗغیر حاضری کی صورت میں سخت ڈسپلنری کاروائی کی جائے گی ٗتمام ہسپتال خواتین ملازمین سمیت پورے عملے کا ڈیوٹی شیڈول بمعہ رابطہ نمبر آویزاں کریں گے ان دو دنوں کے دوران ڈی جی ہیلتھ اور سیکرٹری ہیلتھ کے دفاتر میں افسران پر مشتمل مرکزی کنٹرول اور مانیٹرنگ روم قائم ہوں گے ٗ۔

وزیر اعلی ٗ چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبر پختونخوا کے دفاتر کے لئے محکمہ صحت کے مرکزی کنٹرول رومز 24 گھنٹے تمام ڈاکٹروں کے ڈیوٹی شیڈول بمعہ رابطہ نمبر کا اعلامیہ جاری کرے گامرکزی کنٹرول رومز میں سیکرٹری ہیلتھ اور ڈی جی ہیلتھ موجود اور متعلقہ اداروں کے سربراہان سمیت صوبہ بھر کے محکمہ صحت کے اداروں کے رابطے میں رہیں گے انڈی پینڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ ان دو دنوں میں رابطہ کار کے طور پر کام کرے گا اور ان کا تمام عملہ مختلف ہسپتالوں میں ڈیوٹی پر مامور ہوگامحکمہ صحت کسی ناگہانی صورتحال میں موبائل نمبرز نہ ملنے کی صورت میں لینڈ لائن نمبرز کا اعلامیہ بھی جاری کرے گا۔