44

قومی تعلیمی پالیسی نصاب میں شامل کرنے کیلئے تیار یاں مکمل

اسلام آباد۔نگراں وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت یوسف شیخ نے نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک کو وزارت کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ قومی تعلیم پالیسی 2018تیار کرلی گئی ہے۔

منگل کو نگران وزیراعظم کو وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں وفاقی وزیر یوسف شیخ نے وزیراعظم کو وزارت کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ قومی تعلیم پالیسی 2018تیار کرلی گئی ہے، قومی نصاب کونسل کا قیام بھی عمل میں لایا جا چکا ہے، مستونگ متاثرین کے بچوں کو پیشہ وارانہ کورسز میں شامل کرنے کی ہدایت کی گئی۔