47

نگران وزیر کا کے ٹی ایچ میں نو تعمیر شدہ ڈپیارٹمنٹ کا دورہ

پشاور۔خیبر پختو نخوا کے نگران وزیر مواصلات اور ممتا ز ما ہر امراض چشم ریٹا ئرڈ پرو فیسر ڈاکٹر محمد داود نے خیبر ٹیچنگ ہسپتا ل کے نو تعمیر شدہ نو منزلہ ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ڈپیارٹمنٹ کا منگل کے روز دورہ کیا۔اس بلڈنگ میں کُل مختلف شعبوں کے آٹھ آپریشن تھیٹر موجود ہیں۔ اس مو قع پر ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نیک داد خان میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر روح المقیم ،سینئر میڈیا اینڈ پروٹوکول منیجر ، سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے سینئر آفسران ،سپرینڈنٹ انجئنئر محمد نواز اورایکسین جمشید خٹک سمیت دیگر آفسران بھی موجود تھے۔ نو تعمیر شدہ نومنزلہ ایکسیڈنٹ اینڈ ایمر جنسی ڈیپارٹمنٹ 326بستروں پر مشتمل ہے اور یہ ڈیپا رٹمنٹ بہت جلد مریضوں کے زیر استعمال لایا جایا گا۔

اس کی تعمیر پر 1317.072ملین روپے خرچہ آیا ہے جبکہ دیگر ضروریات جس میں مشینری وآلات وغیرہ جشا مل ہیں کے لئے 2714.000ملین روپے منظور ہو چکے ہیں۔اس موقع پر ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر روح المقیم اور ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر نیک داد خان نے وزیر مواصلات کوموجود بلڈنگ کے لئے علحیدہ نیاسیورج لائن اور بجلی کا دومتبادل لائن کا احتمام کر نے اور متعلقہ محکمو ں سے متعلق دوسے حل طلب مسا ئل سے وزیر مو صو ف کے نو تس میں لا ئے۔

بریفنگ کے بعد انھوں نے نو منزلہ عمارت کا دورہ کیا اور اس بلڈنگ کے لئے ایک الگ مینٹنس اور رپیر سیکشن کے قیا م اور مریضوں کی آسانی کے لئے پارکنک ایریا میں یو ٹرن بنا نے ، بند گیٹ کو کھولنے سمیت دیگر ضروری احکامات جاری کر دیئے۔آخر میں انھوں نے صوبائی حکومت سے درخواست کر دی کہ اس نو تعمیر شدہ ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کو استعمال میں لانے کے لئے اور مریضوں کے بہتری کے لئے جلد سے جلد فنڈ مہیاء کی جائے ۔