52

سانحہ یکہ توت سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کیں گئیں ہیں ‘ الیاس بلور

پشاور۔عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اورسینیٹر الیا س بلورنے کہاہے کہ سانحہ یکہ توت سے متعلق ہونے والی پیشرفت سے انکے خاندان اوران سے کسی قسم کی کوئی معلومات شےئرنہیں کی گئی ہے بعض عناصرالیکشن کوسبوتازکرنے کی کوشش کررہے ہیں عوامی نیشنل پارٹی برسراقتدارمیں آکرخیبرپختونخوامیں امن وامان کی فضابرقراررکھنے کیلئے ہرممکن کوشش کریگی ۔

گزشتہ روزپشاورپریس کلب میں ایک شمولیتی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الیاس بلورنے کہاکہ سانحہ یکہ توت پرتین روزہ سوگ کے بعداے این پی نے گزشتہ روزسے اپنی انتخابی مہم بھرپورطریقے سے شروع کردی ہے اوریہ کہ ڈورٹوڈورکمپین ،کارنرمیٹنگ اورانتخابی جلسوں کاسلسلہ بھی دوبارہ شروع کردیاگیاہے اس موقع پرپاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی میڈیاسیل کے انچارچ اقبال خان نے اپنے ساتھیوں اورخاندان سمیت پیپلزپارٹی سے مستعفی ہوکراے این پی میں شمولیت اختیارکرنے کاباضابطہ طورپراعلان کیا اپنے خطاب میں اقبال خان نے کہاکہ انکا پیپلزپارٹی سے 45سالوں سے تعلق تھالیکن افسوس کے پارٹی میں موجود چند مفادپرست ٹولے کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج وہ پی پی کوخیربادکہہ رہے ہیں ۔

اس موقع پراے این پی پی کے 76 اور77کے انتخابی امیدوارحاجی ہدایت اللہ حاجی محمد عمر مہمند ، سٹی صدرملک مصطفیٰ اوردیگربھی موجود تھے اقبال خان نے کہاکہ پشاورمیں پیپلزپارٹی ختم ہوچکی ہے اوربچے کچے پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کودیوارسے لگادیاگیاہے انہوں نے کہاکہ ذولفقارعلی بھٹوشہیدنے ملک میں انقلاب لانے کاجووعدہ کیاتھا۔

افسوس کے موجود قیادت اس وعدے کوعملی جامہ نہیں پہناسکی انہوں نے مزیدکہاکہ وہ عام انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کوکامیاب کرنے کیلئے اپناکلیدی کرداداداکریں گے عوامی نیشنل پارٹی سٹی کے صدرملک مصطفیٰ نے کہاکہ عام انتخابات سے قبل ہی خیبرپختونخوامیں پری پول ریگنگ دھاندلی کاآغازکردیاگیاہے دریں اثناء سینیٹرالیاس بلورنے اقبال خان کوپارٹی کی ٹوپی پہناکرانہیں خوش آمدکہا۔