49

مخصوص نشستیں نہ ملنے پر معذور افراد کا انتخابات سے بائیکاٹ کا اعلان

پشاور۔معذور وں کی نمائندہ تنظیم فرینڈز آف پیرا پلیجکس نے قومی اورصوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں نہ دینے پر انتخابات سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔یہ اعلان تنظیم کے سربراہ محمدالیاس ، جنرل سیکرٹری عرفان اللہ، ثناء اللہ سمیت تنظیم کے دیگرعہداروں کے ہمراہ گزشتہ روزپشاورپریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ معذوروں کے حقوق اقوام متحدہ کے چارٹر کو پاکستان نے 2011میں منظور کیاتھا لیکن بدقسمتی سے کروڑوں کے معذور ان حقوق سے محروم ہیں اور ملک بھر میں حقوق دینے کے بجائے معذوروں کو معاشرے پر بوجھ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں چار فیصد اقلیت آبادہیں جن کو صوبائی اور قومی اسمبلی میں محصوص نشستیں دی گئی ہے جبکہ معذور افراد 15فیصد ہیں جو تین کروڑ سے زیادہ بنتے ہیں لیکن ان کو نہ صرف نشستیں دینے سے محروم کر رکھے ہیں بلکہ ان کو دوسرے حقوق دینے سے بھی دور رکھے ہیں انہوں نے بتایا کہ ہمارے لئے آئین پاکستان میں سب کچھ موجود ہیں لیکن کسی حکومت نے بھی اس پر عمل دارآمد نہیں کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے سکولوں، ہسپتالوں، عوامی جگہوں سمیت دوسرے مقامات پر نہ چلنے کیلئے راستے بنائے گئے ہیں اور نہ ہی زندگی کی دوسرے ضروریات کو پورا کرنے کیلئے سہولیات بھی موجودنہیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حالیہ مردم شماری میں معاشرے کے ہر فرد کی علیحدہ گنتی کی گئی۔

لیکن حکومت نہ معذوروں کو اس کے قابل نہ سمجھا کہ ان کی ڈیٹا اکھٹا کیا جائے جس کی بنیاد پر معذور افراد کی ترقی کیلئے منصوبہ بندی کی جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی سیاسی پارٹی نے بھی اپنے منشور میں معذور افراد کو حقوق دینے کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کئے لیکن اب یہ تمام سیاسی پارٹی ہم سے ووٹ مانگ رہے ہیں پاکستان میں تمام سرکاری محکموں سمیت سیاسی پارٹیوں نے ہمیں بھیڑبکریاں سمجھے ہیں لیکن اس بار ہم کسی کو ووت دینے کیلئے تیار نہیں انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کواقلیتوں اور خواتین کی طرح معذور افراد کوبھی کوٹہ دینے کا پابند بنائے اور قومی و صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں دی جائے تاکہ معذور نمائندیں اپنے کمیونٹی کے لوگوں کی حقوق کی تحفظ کرسکے۔انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے تب تک کیلئے ملک میں اپنے خاندانوں سمیت کسی قسم کے بھی انتخابات میں حصہ نہیں لینگے۔