208

مہمند ایجنسی انتظامیہ کیخلاف انکوائری کی منظوری

پشاور۔قومی احتساب بورڈ خیبرپختونخوا کا اجلاس ڈائریکٹر جنرل نیب فرمان اﷲ خان کی زیرصدارت منعقد ہوا ‘اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے‘ اجلاس میں ڈائریکٹرز‘ ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل ‘کیس آفس اور دیگر متعلقہ تحقیقاتی افسران نے شرکت کی‘احتساب بیورو کے بورڈ نے پولٹیکل انتظامیہ مہمند ایجنسی کیخلاف کرپشن اور بدعنوانیوں کیخلاف انکوائری کی اجازت دیدی ‘ ملزمان کیخلاف واپڈا کیسز اور شناختی کارڈ کے مد میں جمع ٹیکسوں میں بدعنوانی کے الزامات ہیں۔

‘احتساب بورڈ نے ضلع نوشہرہ کے ملازمین کے خلاف کرپشن اور بدعنوانی کے بارے بھی انکوائری کا حکم دیا ‘ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈاکٹر کالونی نوشہر ہ کے کے مالکان کو غیر قانونی طورپر این او سی جاری کیے ‘احتساب بورڈ نے محمدشاہد جنرل مینجر این ایچ اے کیخلاف بھی کرپشن اور بدعنوانی کے سلسلے میں انکوائری کا حکم دیا‘ ان پر مبینہ طورپر الزام ہے کہ انہوں نے خیبرپختونخوا کے مختلف حصوں میں لاکھوں روپے کے منقولہ وغیر منقولہ آثاثے جمع کیے ہیں‘احتساب بورڈ نے بدعنوانی اور اختیار کے غلط استعمال پر چارسدہ ریونیوبورڈ کے ملازمین کیخلاف بھی انکوائری کے احکامات جاری کیے‘۔

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے چارسدہ میں ماڈل سکول کی تعمیر کیلئے غیر قانونی طورپر 438کنال سرکاری زمین خریدی‘احتساب بورڈ نے کرپشن اور اختیارات کے غیر قانونی استعمال پر گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کیخلاف انکوائری کا حکم دیا ‘ ان پر الزام ہے انہوں نے نتھیا گلی میں غیر قانونی طورپر لوگوں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی ہے‘ڈی جی نیب خیبرپختونخوا فرمان اﷲ خان نے کہاکہ نے اس موقع پر کہاکہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی خصوصی ہدایت کے مطابق نیب خیبرپختونخوا صوبہ بھر میں ٹھوس ثبوت کی روشنی میں احتساب کرنے کا ارادہ رکھتی ہے‘ انہوں نے کہاکہ کرپشن کا خاتمہ نہ صرف ہماری سماجی اور اخلاقی ذمہ داری ہے بلکہ اس کا مقصد آنے والی نسلوں کو خوشحال مستقبل کو یقینی بنانا ہے۔