162

اب دنوں کی بات ہے ٗتبدیلی آکر رہے گی، عمران خان

سیالکوٹ۔پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اب الیکشن دنوں کی بات ہے اور تبدیلی آکر رہے گی اور اسکی ابتداء ہو چکی ہے کرپشن کے گاڈ فادر سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ ہم نے نہ صرف خواتین امیدواروں کو ٹکٹ دئیے ہیں بلکہ ہم انہیں معاشرے میں مزید بااختیار بنانے کیلئے اختیارات بھی دیں گے۔اسی طرح دبے ہوئے دیگر طبقات کو بھی آگے لائیں گے۔اسوقت ملک میں اڑھائی کروڑ بچے اسکول نہیں جا سکتے اور بنیادی تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں۔ اسلئے ہم اپنی حکومت کے پہلے سو دنوں میں ساری چیزوں پر پیش رفت کرکے دکھائیں گے۔

آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے کوئی سیاسی، مرکزی اور جمہوری پارٹی ہی نکال سکتی ہے اور اس وقت ملک میں پی ٹی آئی ہی عوام میں مقبول واحدجماعت ہے جو کہ پنجاب، سندھ، بلوچستان خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان،آزادکشمیر اور فاٹا میں یکساں مقبول ہے اور عمران خان ہی اس وقت وہ واحد قیادت اور لیڈر ہیں واضح اور ایک مضبوط طریقے سے ملکی معاملات کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ہم کشمیریوں کی ہمیشہ خواہش ہو تی ہے کہ پاکستان مضبوط و مستحکم ہو کیونکہ ایک مضبوط و مستحکم پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے۔ اس وقت عمران خان ہی ہیں جو اقتدار میں آکر مسئلہ کشمیر حل کرائیں گے۔

سیالکوٹ کے عوام نے اپنے سرمائے سے یہاں انٹرنیشنل ائیرپورٹ بنایا۔سیالکوٹ کا فٹبال ورلڈ کپ فٹبال میں استعمال ہو ا جس سے پاکستان اور سیالکوٹ کا نام روشن ہوا۔ مجھے یقین ہے کہ سیالکوٹ کی تمام قومی و صوبائی اسمبلی نشستیں پی ٹی آئی جیتے گی اور سیالکوٹ کا نام ایک مرتبہ پھر روشن ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں سیالکوٹ اسٹیڈیم میں ایک بہت بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرپی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے امیدواروں عثمان ڈار، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، علی اسجد ملی،بریگیڈئیر (ر)گھمن اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اقتدار کا سورج طلوع ہونے کو ہے اور عمران خان ملک کے وزیر اعظم بن کر جہاں ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے وہاں ملکی استحکام اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھی اقدامات کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے کوئی سیاسی، مرکزی اور جمہوری پارٹی ہی نکال سکتی ہے اور اس وقت ملک میں پی ٹی آئی ہی عوام میں مقبول واحدجماعت ہے جو کہ پنجاب، سندھ، بلوچستان خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان،آزادکشمیر اور فاٹا میں یکساں مقبول ہے اور عمران خان ہی اس وقت وہ واحد قیادت اور لیڈر ہیں واضح اور ایک مضبوط طریقے سے ملکی معاملات کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ہم کشمیریوں کی ہمیشہ خواہش ہو تی ہے کہ پاکستان مضبوط و مستحکم ہو کیونکہ ایک مضبوط و مستحکم پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے۔ اس وقت عمران خان ہی امید کی کرن ہیں جو اقتدار میں آکر مسئلہ کشمیر حل کرائیں گے۔سیالکوٹ کے عوام نے اپنے سرمائے سے یہاں انٹرنیشنل ائیرپورٹ بنایا۔سیالکوٹ کا فٹبال ورلڈ کپ فٹبال میں استعمال ہو ا جس سے پاکستان اور سیالکوٹ کا نام روشن ہوا۔ مجھے یقین ہے کہ سیالکوٹ کی تمام قومی و صوبائی اسمبلی نشستیں پی ٹی آئی جیتے گی اور سیالکوٹ کا نام ایک مرتبہ پھر روشن ہو گا۔عمران خان نے کہا کہ اب تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے اور کرپشن مافیا جیل میں ہے اور ملک میں انتخابات کاانعقاد اب دنوں کی بات ہے۔ہم خواتین کو بااختیار بنائیں گے اور دبے ہوئے طبقات کو آگے لائیں گے۔عوام کو تعلیم اور صحت کی سہولتیں مہیا کریں گے۔