46

عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل،ترسیل جاری

اسلام آباد۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ22 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا ہدف 16دنوں میں مکمل کرلیا گیا،بیلٹ پپیرز کی چھپائی پر دو ارب سے زائد لاگت آئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق بائیس کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا ہدف سولہ دنوں میں مکمل کیا گیا جبکہ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل ملک کے مختلف اضلاع میں فوج کی نگرانی میں جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں صوبوں کے بیلٹ پپیرز کی چھپائی تین پرنٹنگ پریسز میں کی گئی ، اس کا سلسلہ یکم جولائی سے شروع کیا گیا تھا۔ کہ بیلٹ پیپرز کے لیے کاغذ فرانس اور برطانیہ سے منگوایا گیا، مہنگا واٹر مارک کاغذ بیلٹ پپیرز کی چھپائی میں استعمال کیا گیا، بیلٹ پپیرز کی چھپائی پر دو ارب سے زائد لاگت آئی۔خیال رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد 25 جولائی کو ہونے جارہا ہے۔