119

سیار احمدکو سماجی خدمات پر ’’عالمی خیر سگالی سفیر‘‘ کے ایوارڈ سے نوزا گیا

پشاور( خبر نگار )زمونگ جذبہ ویلفےئر سوسائٹی سعودی عرب کے صدر سیار احمدکو سماجی خدمات پر ’’عالمی خیر سگالی سفیر‘‘ کے ایوارڈ سے نوزا گیا۔ سیار احمد گزشتہ کئی سالوں سے سعودی عرب کے نجی کمپنی میں ایک اعلیٰ عہدہ پر تعینات ہے وہ اپنی ملازمت کیساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں وہ اس وقت مردان میںیتیم ولاچار بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم زمونگ جذبہ ویلفےئر سوسائٹی سعودی عرب کے صدر ہے،اپنی ایک بیان میں سیار احمد نے کہا کہ اسلام یتیموں، مسکینوں، بیواؤں، بے سہارا اور غریب طبقے کو سہارا دینے، ان کی مکمل کفالت کرنے، ان سے پیار کرنے اور انہیں کھانا کھلانے، انہیں وسائل مہیا کرنے اور انہیں آسودگی فراہم کرنے کی ناصرف ترغیب دیتا ہے بلکہ معاشرے کے بے کس، محروم، نادار طبقے اور سوسائٹی کے محتاج، بے سہارا اور معصوم بچوں کی کفالت کے اہتمام کا حکم بھی دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کا وہ طبقہ جنہیں اللہ رب العزت نے وسائل دے رکھے ہیں ان کے وسائل میں ایسے یتیموں، بے سہارا محتاجوں اورمسکینوں کا بھی حق ہے۔ ان صاحب ثروت لوگوں سے خیرات،زکواۃ اور صدقہ کے مد میں ان سے چند اکھٹا کرکے یتیم بچوں کی مکمل کفالت کے لیے زمونگ جذبہ ویلفےئر سوسائٹی کا ساتھ د ے رہا ہوں انہوں نے عالمی تنظیم اور انکے جیوری کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے مجھے ’’عالمی خیر سگالی سفیر‘‘ کے ایوارڈ سے نوازا۔