221

پاکستان نے امریکی امداد کے آڈٹ کی پیشکش کردی

اسلام آباد۔وزیرخارجہ خواجہ آصف نے امریکی صدر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی امریکی آڈٹ فرم کی خدمات لے کر پاکستان کو دی جانے والی امدادی رقم کی آڈٹ کریں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر نے اپنے بیان میں گذشتہ15 سال میں 33 بلین ڈالرز امداد دینے کا ذکر کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کسی امریکی آڈٹ فرم کی خدمات لے کر پاکستان کو دی جانے والی امدادی رقم کی آڈٹ کریں۔خواجہ آصف نے کہا کہ آڈٹ فرم کی فیس اداکرنے کیلئے تیار ہیں۔ آڈٹ سے پتہ چل جائے گا کہ کون جھوٹ بول رہا ہے اور کون سچ۔واضح رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ پاکستان امریکی رہنماوں کو بے وقوف سمجھتا ہے اور امریکا نے بھی پاکستان کی مدد کرکے بے وقوفی کی ہے۔دوسری جانب امریکی صدر کے بیان پر وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر جلد ردعمل دیا جائے گا اور دنیا کو حقیقت سے آگاہ کیا جائے گا۔