196

فیض آباد دھرنے پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیلات


اسلام آباد۔سپریم کورٹ میں حکومت نے فیض آباد دھرنے پر اٹھنے والے سرکاری اخراجات کی تفصیلات جمع کرائی دی ہیں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں وزارت داخلہ کے مطابق قومی خزانے کو دھرنا مجموعی طور پر 14 کروڑ میں پڑاہے عدالت عظمی کو بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کے 11 کروڑ 88 لاکھ کے نقصان و اخراجات ہوئے۔ دھرنے سے وفاقی اداروں کو 2 کروڑ 7 لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا، جبکہ پنجاب پولیس کے دھرنے پر اخراجات 7 کروڑ 13 لاکھ سے متجاوز ہوئے۔

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا 2 کروڑ اور میٹرو بس اتھارٹی کا 2 کروڑ 13 لاکھ کا نقصان ہوا، رپورٹ کے مطابق نادرا کو دھرنے سے 55 لاکھ 34 ہزار کا نقصان برداشت کرنا پڑا ، اسلام آباد انتظامیہ کو دھرنے کی وجہ سے ایک کروڑ 44 لاکھ روپے کا خرچہ برداشت کرنا پڑا جبکہ وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کی پراپرٹی کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ 6 لاکھ 98 ہزار روپے ہے ۔یاد رہے کہ فیض آباد میں مذہبی جماعت کا دھرنا اکیس دن تک جاری رہا ہے جس کے بعد حکومت نے مظاہرین کے مطالبات منظور کر لیے تھے اور وزیر قانون زاہد حامد کو مستعفی ہونا پڑا تھا۔

جبکہ دھرنہ مظاہر ین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے باعث متعد افراد جان بحق بھی ہوئے تھے ، سپریم کورٹ کی جانب سے فیض آباد دھرنے پر ازخود نوٹس لیا گیا تھا اور مختلف اداروں سے رپورٹس طلب کی گئے تھی ، سپریم کورٹ میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل عدالت عظمیٰ کا دو رکنی بنچ آج فیض آباد دھرنے سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا ۔