45

خیبر پختونخوامیں سکیورٹی کی دیکھ بھال کیلئے یونٹ قائم

پشاور۔قانون نافد کر نے والے اداروں نے پشاور ٗجنوبی وزیر ستان ٗڈیرہ اسماعیل خان ٗ شمالی وزیر ستان ٗصوابی ٗ اورکزئی اور ملاکنڈ میں دہشتگردی کے خدشہ ظاہر کیا ہے ٗاس سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ٗجس میں قانون نافذ کر نے والے اداروں کے حکام نے شر کت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشتگردی کی روک تھام کے لئے معلومات کو پولیس کے ساتھ شےئر کیا جائے گا ٗجن سیا سی رہنماؤں کو سکیورٹی خدشات ہیں ۔

ان کی سکیورٹی میں اضافہ کیا جائے گا ٗان کو پرائیو یٹ گارڈز رکھنے کی اجازت ہو گی ٗتمام انتخابی امیدوار اپنا ایک نمائندہ مقرر کر یں گے جو سکیورٹی کے سلسلے میں پولیس اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہے گا ۔

تمام مساجد کے پیش اما م اور مدارس کی انتظامیہ نئے آنے والے افراد کا ریکارڈ مرتب کر یں گے ٗجائینٹ کرائسس منیجمنٹ یونٹس کا قیام میں لا یا جائے گا ٗجس میں سول انتظامیہ ٗپولیس ٗ لیوی ٗ آرمی ٗ محکمہ صحت اور 1122 کے نمائندے شامل ہو ں گے ٗ یہ یونٹس اپنے اپنے اضلاع میں سکیورٹی انتظامات کی دیکھ بھال کر یں گے ٗان یونٹس کی ذیلی کمانڈ پوسٹ بھی مختلف جگہوں پر قائم کی جائیں گی امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے سول انتظامیہ ٗ پولیس اور آرمی فارمیشن اپنے رابطہ اجلاس جاری رکھیں گے ۔