224

میرا نام خان ہے ٗ چوروں کے پیچھے آرہا ہوں ٗ عمران خان

اسلام آباد۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میرانام خان ہے اورمیں دہشت گردنہیں،میں ان چوروں کے پیچھے آرہاہوں۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا میرانام خان ہے اورمیں دہشت گردنہیں ہوں سپریم کورٹ نے مجھے صادق اورامین قراردیا ہے اب میں ان چوروں کے پیچھے آرہاہوں۔

دریں اثناء عمران خان نے کہا ہے کہ میں قانون کا لاڈلہ ہوں،قانون پرعمل کرتا ہوں،اگرنوازشریف کواین آراودیا گیاتوسپریم کورٹ کوکہوں گا جیل کھول دیں اور سب کورہاکر دیں،یہ لوگ ملک کا پیسا چوری کرکے سعودی عرب سے این آراو لینا چاہ رہے ہیں،مجھے کیوں نکالا نے ایک قطری خط پیش کیا،نیب مفروروں کو باہرجانے کی اجازت دے رہا ہے۔منگل کو اسلام آباد احتساب عدالت میں ضمانت منظور ہونے کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ زندگی میں کبھی چوری نہیں کی، ایک سال سپریم کورٹ میں تلاشی دی،سپریم کورٹ نے جودستاویزات مانگے دیے،64 دستاویزات فراہم کیے،ہمارا مقابلہ مافیاسے ہورہا ہے،اگر خورشید شاہ ڈبل شاہ بن جاوں تومیرے کیس بھی ختم ہوجائیں گے۔

سارے نجومیوں نے بھی کہہ دیا اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی؟اگر یہ بات سچ ہو گئی تو پاکستان میں انصاف کا نظام لاوں گا ۔ امریکی صدر کے پاکستان مخالف بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ٹرمپ کو پاکستان کے دشمنوں نے بریف کیا ہے اور امریکی صدر میں عقل نام کی کوئی چیز نہیں۔ امریکا کی جنگ میں ملک میں تباہی بھی ہوئی اور جانوں کا بھی نقصان ہوا اور جب کہاکہ جنگ ہماری نہیں تومجھے طالبان خان کہا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں آج کہتا ہوں ہمیں اس سے سبق سیکھنا چاہیے کسی اور کی جنگ ان سے پیسے لے کر لڑیں گے اس میں آپ کے سامنے مزید ذلت اور تباہی ہے ۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کہتے رہے مجھے اقامہ پر نکالا اقامہ میں چیز سامنے آ گئی کہ ایف زیڈ ای کمپنی میں کوئی کاروبار نہیں ہو رہا تھا وہ کچھ کام نہیں کر رہی تھی اس کمپنی میں کروڑ ڈالرز پاکستان سے جاتے تھے اور وہاں سے سعودی عرب ہل میٹل میں جاتے تھے اور ہل میٹل حسین نواز چلا رہا تھا یہ منی لانڈرنگ کا طریقہ تھا اب چیزیں سامنے آ رہی ہیں یہ کمپنی کوئی کام نہیں کررہی تھی نواز شریف نے کہا کہ وہ تنخواہ نہیں لے رہا تھا وہ کمپنی کام ہی نہیں کررہی تھی تو تنخواہ اس نے کیسے دینی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب دونوں بھائی سعودی عرب بھاگ گئے ہیں ان کو تھوڑی سی بھی شرم ہو تو اس میں ڈوب جائیں۔ ساری قوم کے سامنے دو بھائی اپنی چوری بچانے گئے ہیں۔ این آر او لینے کے لیے گئے ہیں یہ جدھر مرضی چلیں جائیں ان کو پتہ ہونا چاہیے قوم اب کوئی این آر او قبول نہیں کرے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر این آر او کی خوشبو بھی آئی تو سڑکوں پر اب جو قوم نکلے گی کوئی برداشت نہیں کر سکے گا شاہد خاقان عباسی کی حکومت نہیں برداشت کرسکے گی ۔عمران خان نے کہا کہ عدالت کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے بعد ثابت ہو گیا ہے میں دہشت گرد نہیں ہوں۔