85

میڈیکل ایٹا انٹری ٹیسٹ کیلئے ضروری ہدایات جاری

پشاور۔خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے زیر انتظام صوبے کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجزکے داخلوں کے سلسلے میں اتوار 15جولائی کو بیک وقت صوبے کے سات مختلف سنٹرز میں منعقدہونے والے ایٹاانٹری ٹیسٹ کے سلسلے میں ضروری ہدایات جاری کر دی گئیں۔ کے ایم یو کے اکیڈمک اینڈ ایڈمشن ڈائریکٹریٹ کے مطابق ٹیسٹ کے لئے تمام انتظامات مکمل کر کے تمام طلبہ و طالبات کو ایڈمٹ کارڈ ز یعنی رول نمبر سلپ جاری کر دئیے گئے ہیں جس کے بغیر کسی بھی امیدوار کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔

اس کے علاوہ طلباء وطالبات کو کیلکولیٹر،ہیڈفون، موبائل فون، سما رٹ واچ،لیپ ٹاپ،کتب اور دیگر الیکٹرانک اشیاء کے علاوہ وہ تما م اشیاء اور مواد سا تھ لانے کی قطعا اجا زت نہیں ہو گی جو امتحان میں معا ون ثا بت ہو سکتی ہیں۔

ا ن ہدایا ت کی خلاف ورزی کر نے والوں کو قا نون کے مطا بق ایف آئی آر درج کر کے مو قع پر حوالہ پو لیس کیا جا ئے گا۔ جبکہ رش سے بچنے اور امتحان میں بروقت شریک ہونے کے لیے امیدواران کو اپنے متعلقہ سنٹرز میں صبح 6بجے پہنچنے کے علاوہ اپنے ہمراہ کلپ بورڈاورسیاہ پوائینٹرلانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔امیدواران کو اپنے ایڈمٹ کارڈز پر تازہ پاسپورٹ سائیز تصویر لازماً چسپاں کرنے کے احکامات بھی جاری کیئے گئے ہیں۔ایڈمٹ کارڈ پر تصویر نہ ہونے کی صورت میں امیدواران کو ٹیسٹ سنٹرز میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔