45

شکایات نگران وزیر اعلیٰ تک پہنچانے کیلئے سیل قائم

پشاور۔خیبرپختونخوا حکومت نے انتخابی سرگرمیوں کے دوران کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے اور ہر قسم کی معلومات اور شکایات فوری طور پر نگران وزیر اعلیٰ تک پہنچانے کے لئے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں پشاور میں خصوصی’’ ایمرجنسی کنٹرول‘‘ قائم کردیا ہے ٗچیف منسٹر سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق مذکورہ ایمرجنسی کنٹرول روم کے ساتھ ان نمبرات 091-9210718- 091-9213838- 091-9210726-پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں قائم ہونے والا ایمرجنسی کنٹرول روم 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے نتائج کو حتمی شکل دینے تک کام جاری رکھے گا نوٹیفیکیشن کے مطابق چیف منسٹر سیکرٹریٹ کے افسران اور دیگر عملہ کنٹرول روم میں شام چار بجے سے صبح سات بجے تک معمول کی ڈیوٹی انجام دیں گے جبکہ الیکشن کے لئے چیف منسٹر سیکرٹریٹ کے عملے کی خصوصی ڈیوٹی کا شیڈول 24سے 27جولائی تک بعد میں جاری کیا جائے گا۔