45

پشاور میں فلور ملوں اور تندوروں کیخلاف کریک ڈاؤن

پشاور۔خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے وزیراعلی اور چیف سیکرٹری کی ہدایت پر نان بھائیوں اور فلورملوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پچاس تندوروں اور پانچ فلور ملوں کا معائینہ کیا جس کے دوران تین تندوروں کو ناقص آٹے کے استعمال پر سیل کردیا گیا جبکہ فلورملوں سے آٹے کے نمونے مزید ٹیسٹوں کیلئے لئے گئے ہیں۔

وزیراعلی جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان اور چیف سیکرٹری کی خصوصی ہدایت پر پشاور میں تندوروں اور فلورملوں کے خلاف خصوصی کریک ڈان کیا گیا جس میں چاروں ٹانز میں واقع تندوروں اور فلورملوں کی چیکنگ کی گئی ۔تندوروں میں صفائی کی ابتر صورتحال پر وارننگ اور ایپمرومنٹ نوٹسزجری کئے جبکہ آٹے میں ایرانے سوڈے اور خراب آٹے کے استعمال پر تین تندوروں کو سیل کردیا گیا۔ فلورملوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے چار ملوں کی چیکنگ کی گئی ۔

جن سے آٹے کے نمونے مزید معائنے کیلئے لئے گئے ہیں ۔ آٹئے کے نمونوں کی چیکنگ کی جائیگی۔ واضح رہے کہ تندوری روٹی میں ایرانی سوڈے اور آٹے میں چاول اور دیگر کیمیکل کے امیزش کی شکایات موصول ہوئی تھیں جس پر فوڈ اتھارٹی کا خصوصی کریک ڈان تاحال جاری ہے اور اب تک مندرجہ بالا کاروائی عمل میں لائی جاچکی ہے جبکہ اس سلسلے میں نان بائی ایسی ایشن سے ملاقات بھی کل طلب کی گئی ہے جس کے دوران اہم معاملوں پر بحث ہوگی۔