100

بینظیر یونیورسٹی میں میڈیکل سنٹر کا سنگ بنیاد

پشاور۔ شہید بے نظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاو رمیں نئے میڈیکل سنٹر اور وومن ڈیولپمنٹ سنٹر کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا اس حوالے سے یونیورسٹی میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ، وائس چانسلر، قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی تھے اس موقع پر پراجیکٹ کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے یونیورسٹی وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ نے کہا کہ ہم سابق صوبائی حکومت اور اس وقت کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے یونیورسٹی کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدام کیا۔

اور یونیورسٹی کی انفراسٹرکچر کیلئے فنڈز مختص کئے انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے67.856 ملین کا فنڈ منظور کیا جس میں سے31.5 ملین کی طالبات کے لئے بسیں، 5.52 ملین روپے یونیورسٹی میڈیکل سنٹر اور 30.854 ملین روپے وومن ڈیو لپمنٹ سنٹر کیلئے گرانڈ منظور کیا گیا۔

جس کے لئے آج یہ تقریب رکھی گئی ہے اس کے علاوہ انہو ں نے پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی خدمات اور تجربے کی بنیاد پر یونیورسٹی کے ورکس ڈیپارٹمنٹ کو گائیڈ کیا اس کے علاوہ انہو ں نے صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید بتایا کہ صوبائی حکومت کے تعاون سے ایک ایکڈیمک بلاک پہلے ہی تعمیر ہو چکا ہے اور اس کے علاوہ مزید ایک ایکڈیمک بلاک اور آڈیٹوریم بھی بنانے کیلئے فنڈ ز کی منظوری دی ہوئی ہے۔