39

پشاوردھماکہ ٗ خیبرپختونخوابارکونسل کاسوگ کااعلان

پشاور۔ پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خودکش حملے اور اس میں بیرسٹر ہارون بلور سمیت20افراد کی شہادت کیخلاف خیبرپختونخوا بار کونسل کی کال پر عدالتی بائیکاٹ کیا گیا اور کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا جس کی وجہ سے مقدمات کی سماعت ملتوی کر نا پڑی‘ ہڑتال کی کال خیبرپختونخوا بار کونسل نے دی تھی جبکہ پشاور ہائیکورٹ بار کے زیر اہتمام تعزیتی اجلاس میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرکے تمام شہریوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیاگیا وکلاء نے واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا بھی مطالبہ یکا گیا ۔

جبکہ فاتحہ خوانی بھی کی گئی‘ اس موقع پر وکلاء رہنماؤں پشاورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری یاسرخٹک ٗ پشاوربارکے صدر وکیل زمان خٹک ٗملگری وکیلان کے رہنماؤں رضاء اللہ خان خلیل ٗ پیپلزلائرزفورم کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمیل قمرایڈوکیٹ ٗ قاضی محمد انور‘ ارباب عثمان‘ ایاز خان‘ امین الرحمن‘ اعجاز صابی ‘ شاہ فیصل اتمان خیل ‘ فضل شاہ مہمند‘ ضیاء الرحمن تاجک ‘ بیرسٹر بابر عمران‘ ۔

مختیار مانیری‘ اسحاق علی قاضی‘ شمائل احمد بٹ اور دیگر وکلاء نے واقعے کی مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی آزادانہ انکوائری کرکے ملزمان کو سامنے لایا جائے ادھرآج جمعرات کو سپریم کورٹ بار کی کال پر مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا جائے گا ۔