173

3 سالوں میں حج کرنیوالارواں سال درخواست کیلئے نااہل

اسلام آباد ۔ گزشتہ تین سالوں کے دوران سرکاری یا پرائیویٹ سکیم کے تحت حج کرنے والا شخص حج 2018ء کے لئے درخواست دینے کا اہل نہیں ہے جبکہ سرکاری سکیم کے تحت زندگی میں ایک دفعہ بھی حج کرنے والا شخص دوبارہ سرکاری سکیم کے تحت درخواست نہیں دے سکے گا۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق کوئی بھی شخص جس نے زندگی میں صرف ایک بار بھی سرکاری سکیم کے تحت حج ادا کیا ہوا وہ حج 2018ء کے لئے سرکاری سکیم کے تحت درخواست دینے کا اہل نہیں ہو گا۔

اس کے علاوہ کوئی بھی شخص گزشتہ تین سالوں میں حج ادا کیا ہو وہ حج 2018ء کے لئے پرائیویٹ سکیم میں بھی درخواست دینے کا اہل تصور نہیں ہوگا ۔ اس ضمن میں صرف خاتون کے محرم کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔ واضح رہے کہ سفر حج کے لئے کسی بھی عمر کی خاتون کے ساتھ محرم کا ہونا لازم ہو گا تاہم سعودی تعلیمات کی روشنی میں فقہ جعفریہ کی حاجن جس کی عمر 45 سال سے زائد ہو گی وہ محرم کی لازمی شرط سے مستثنیٰ ہوگی جبکہ حج بدل کی اجازت صرف پرائیویٹ سکیم کے تحت ہوگی۔