38

غلام علی کی حمایت سے پشاور کی سیاست میں ہلچل

پشاور۔متحدہ مجلس عمل نے دیگرپارٹیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی،پاکستان پیپلزپارٹی کی غیرمشروط طورپرمتحدہ مجلس عمل کے نامزدامیدوارپی کے 78پرحاجی غلام علی کی حمایت نے سیاسی حلقوں اورپشاورکی سیاست میں ہلچل مچادی،پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار پی کے78عرفان اللہ پارٹی عہدیداروں اورکارکنوں کی مشاورت سے حاجی غلام علی کے حق میں دستبردارہوگئے۔

یہ اعلان پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی صدرسیدظاہرعلی شاہ نے وارڈزصدوراورپارٹی کارکنوں کی موجودگی کیا،پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمااوروارڈزصدورکاکہناتھاکہ بحیثیت ضلع ناظم حاجی غلام علی کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انہوں نے پشاورکی ترقی کیلئے جوخدمات سرانجام دی وہ تبدیلی والوں کے وزراء بھی نہیں کرسکے، پاکستان پیپلزپارٹی کے عہدیداراورکارکن پی کے 78پرحاجی غلام علی کوناصرف ووٹ دینگے بلکہ ان کی کامیابی کیلئے تمام توانائی صرف کرینگے۔

اس موقع پرحاجی غلام علی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اورکارکنوں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ضلع نظامت کے دوران بھی پاکستان پیپلزپارٹی نے ان کی حمایت کی تھی ایک بارپھرپاکستان پیپلزپارٹی نے ان کی غیرمشروط حمایت کااعلان کیاہے جس پروہ ان کے تہہ دل سے مشکورہیں،ان شاء اللہ وہ اہلیان پشاورکیساتھ پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے اعتمادپرپورااترنے کی کوشش کرینگے۔

انہوں نے کہاکہ اقتدارمیںآکرپشاورکے خصوصاًپی کے 78اوراین اے 27کے عوام کے احسان کابدلاان کی محرومیوں کاازالہ کرکے اتاریں گے،جھوٹے وعدے اوردعوے نہیں حقیقی معنوں میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائیں گے،نوجوانوں کوروزگارکے وافرمقدارمیں مواقع فراہم کئے جائینگے،صنعت کی ترقی اورفروغ کیلئے اقدامات کرینگے،جس سے صوبہ خوشحالی کی راہ پرگامزن ہوگا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی پی کے 78پرغیرمشروط حمایت اہلیان پشاورکیلئے نیک شگون ثابت ہوگا،پی کے 78کے عوام نے ترقی،خوشحالی بے روزگاری اورپسماندگی خاتمہ کیلئے ساتھ دیا،ہمارے مدمقابل پشارکیاایک گلی کی حالت زار بدلنے کی اہلیت نہیں رکھتے ہیں۔