42

خیبر پختونخوا حکومت کا فنڈز اجراء کی پالیسی کا اعلان

پشاور ۔صو بائی حکو مت نے نئے مالی سال 2018-19 ء کے پہلے چار ماہ کے بجٹ کی منظوری کے بعد فنڈز کے اجراء کی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے ٗ پالیسی کے تحت جاری سکیموں کے لئے 50 فیصد فنڈز مہیا کئے جائیں گے ٗ یہ فنڈز تکمیل کے قریب جاری سکیموں کو ملیں گے ٗ ایسے علاقو ں کو یہ فنڈز جاری کئے جائیں گے جہاں برف باری ہو تی ہے ٗ بقا یا فنڈ ز گزشتہ فنڈ کے استعمال کی بنیاد پر جاری ہوں گے ۔

امبریلہ سکیموں میں ضلع وار فنڈز مہیا کئے جائیں گے ٗ75 فیصد فنڈز ادویات کی خریداری کے لئے محکمہ صحت کو ملیں گے ٗبقایا 25 فیصد محکمہ صحت کی ڈیمانڈ پر دےئے جائیں گے تنخواہوں کے لئے75 فیصد فنڈز جاری ہو ں گے ٗ بجلی سوئی گیس ٗ اشتہارات اور سر کاری ملازمین کی فوتگی کی صورت میں فیملی کو مراعات کے لئے 100 فیصد فنڈز جاری ہو ں گے ٗ گندم سبسڈی کے لئے فنڈز محکمہ خوراک کی در خواست پر دےئے جائیں گے ٗلم سم فنڈز ہر کیس کی بنیاد پر جائزہ لینے کے بعد دےئے جائیں گے ٗ لوکل گورنمنٹ کو ماہانہ اقساط کی بنیاد پر تنخواہوں کے فنڈز دےئے جائیں گے ایک ماہ کے بقایا بیلنس کو دوسرے مہینے میں ایڈجسٹ کیا جائے گا ۔

لوکل گورنمنٹ کو نان سیلری بجٹ سہ ماہی بنیادو ں پر دےئے جائیں گے ٗ ضلعی حکومتو ں کو گرانٹ اس ترتیب سے دی جائے گی ۔ٹی ایم ایز کو ماہانہ اقساط کی بنیاد پر ٗ ضلعی کونسلز کو بیس فیصد اقساط میں ٗ ویلج کونسلز اور نیبر ہڈ کونسلز کو 80 فیصد ماہانہ اقساط کی بنیاد پر اور کنٹونمنٹ بورڈز کو ماہانہ اقساط کی بنیاد پرفنڈز جاری ہو ں گے ٗروڈ اور بلڈنگ کی مرمت کے لئے ہر کیس کی بنیاد پر فنڈز مہیا کئے جائیں گے جو بجٹ روکا گیا ہے اس کو صو بائی وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے دوسری سہ ماہی میں جا ری کیا جائے گا۔