44

قبائلی اضلاع سے فروٹ کی بر آمد کا فیصلہ

پشاور۔خیبر پختونخوا حکو مت نے صو بائی محاصل میں اضافے کے لئے محکمہ زراعت ٗ معدنیات اور سیاحت میں نئے راستے تلاش کر نے کا فیصلہ کیا ہے اس مقصد کے لئے وزیر زراعت کی نگرانی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس کے ممبران میں چیف سیکر ٹری ٗ سیکر ٹری خزانہ اور سیکر ٹری زراعت کے علاوہ دیگر افسران شامل ہوں گے ٗکمیٹی صو بے کے محاصل کا جائزہ لے کر قابل عمل تجاویز پیش کر ے گی ۔

صو بائی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کفایت شعاری پر عملدر آمد یقینی بناکر مالی بوجھ کو کم کیا جا سکتا ہے ٗبنجر زمینو ں کو قابل کاشت بنا نے کے لئے آبی وسائل کو استعمال میں لایا جاسکتا ہے ٗآبیانہ محکمہ آبپاشی کی بجائے محکمہ سٹیٹ اینڈ ریو نیو وصول کر ے گا ٗقبائلی اضلاع میں تازہ اور خشک فروٹ کی بر آمد کے لئے خصوصی تو جہ دی جائے گی ۔